بستی نور محمد دیپالپور میں بارہ سالہ بچی کرنٹ لگنے سے شدید جھلس گئی

بستی نور محمد میں ایک بارہ سالہ بچی سمرا کرنٹ لگنے سے شدید جھلس گئی ہے بتایا جاتا ہے کہ بارہ سالہ سمرا اپنے والدین کے ہمراہ اپنے ماموں نزیر احمد سے ملنے بستی نور محمد آئی ہوئی تھی کہ کسی کام کیلئے چھت پر گئی تو وہاں پر سے گزرنے والی گیارہ ہزار وولٹ بجلی کی ہیوی تاروں نے اسے آلیا جس کے باعث وہ شدید جھلس گئی اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا علاقہ مکینوں اور بچی کے ماموں عابد اصغر سگی نے صحافیوں کو بتایا کہ بستی نور محمد کے کئی گھروں سے گزرنے والی یہ تاریں موت کا پروانہ ہیں اور اس سے قبل میں یہاں پر جانی نقصان ہوچکے ہیں مگر متعدد شکایات کے باوجود واپڈا کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے 
Previous
Next Post »