دیپالپور میں دو معروف خاندانوں کی خوشی سوگ میں بدل گئی

دیپالپور میں ایا م عید کے دوران دو افراد کا انتقال کرگئے جس سے سوگوار خاندانوں کی خوشی غم میں تبدیل ہوگئی ان میں سے ایک ہلاکت لوہاری والا میں ہوئی جب چھ سالہ بچہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ لوہاری والا کے رہائشی معروف زمیندار میاں محمد عمر کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی جس پر اس کے کزن حافظ اظہر نے اس کو اپنا بیٹا دے دیا تھا گزشتہ روز چھ سالہ بچہ باہر کھیلنے کیلئے گیا اوراسی دوران ہی ٹیوب ویل کے پانی میں گر گیا جس پر بچوں نے بھاگ کر اس کے والد عمر کو اطلاع دی تاہم اس کے پہنچنے تک بچہ فوت ہوچکا تھا اس کی نماز جنازہ لوہاری والا میں اداکردی گئی دوسری ہلاکت بھی عین عید کے روز ہوئی جب مقامی کالج کے لیکچرر محمد نوید کے والد محمد اسلم طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ سخی سیدن سائیں میں ادا کردی گئی۔
Previous
Next Post »