یہ دیپالپور ہے جہاں ایک فراڈیا عوام سے وہ فیس اب تک وصول کررہاہے جو حکومت پندرہ سال سے بند کرچکی ہے


د
یپالپور میں مختلف دوکانداروں سے کنڈا وٹہ فیس لئے جانے کا انکشاف ہوا ہے دوکانداروں نے بتایا کہ فخرحیات نامی شخص ہر سال بات کو پاس کرنے کیلئے آتا ہے اور ان سے 355روپے وصول کرتا ہے ۔جبکہ ہمارے ذرائع کے مطابق حکومت یہ فیس 2002ء سے ختم کرچکی ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فخرحیات ولد محمد یوسف نامی یہ شخص 2002ء سے پہلے باٹ پاس کا ٹھیکیدار تھا مگر حکموت نے تو یہ سلسلہ بند کردیا مگر فخرحیات نے تاحال یہ کام جاری رکھا ہوا ہے عوام کا کہنا ہے کہ سادہ لوح دوکانداروں کو باٹ فیس کے نام پر لوٹنے والے اس شخص کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دے۔
Previous
Next Post »