اتحاد پریس کلب کے انتخابات ،اقبال فاروق صدر،مظہر علی بھٹی جنرل سیکرٹری مقرر

اتحاد پریس کلب کے انتخابات ،اقبال فاروق صدر،مظہر علی بھٹی جنرل سیکرٹری مقرر،عرفان بھٹی صدرالیکٹرونک میڈیا،عبدالرؤف طاہر جنرل سیکرٹری ،قاسم علی چیف ایگزیکٹو پرنٹ،الیکٹرونک و سوشل میڈیا منتخب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتحاد پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2018ء منعقد ہوئے انتخابات کے مکمل ہونے کے بعد چیئرمین الیکشن کمیٹی قاسم علی نے تمام نو منتخب عہدیداران کے ناموں کا اعلان کردیا جس کے مطابق رمضان اشرف چوہدری سرپرست اعلیٰ ،چوہدری نوید احمد سرپرست،محمد ایوب خاور،چیئرمین،جاوید احمد جسکانی سینئر وائس چیئرمین،مہر محمد یوسف وائس چیئرمین اول،سجاد احمد بودلہ وائس چیئرمین دوئم،حافظ عابد الٰہی وائس چیئرمین سوئم،محمد اقبال فاروق صدر،حافظ جمشید اشرف سینئر نائب صدر،حاجی خالد نواز نائب صدر اول،ملک وقاص حید نائب صدر دوئم،عابد علی سگی نائب صدر سوئم، مظہر علی بھٹی جنرل سیکرٹری،جوائنٹ سیکرٹری مزمل شاہ،راشد شاہ سیکرٹڑی نشرواشاعت،طاہر مٹھوپراچہ چیئرمین مجلس عاملہ اور مختار احمد چوہدری کو آفس سیکرٹری منتخب کیا گیا جبکہ الیکٹرونک میڈیاکیلئے رانا محمد اظہر کو سرپرست،چوہدری محمد آصف اقبال چیئرمین،چوہدری نیاز احمد سہو سینئر وائس چیئرمین،رانا محمد ارشاد وائس چیئرمین، عرفان بھٹی صدر،یٰسین سعیدی سینئر نائب صدر،عبدالرؤف طاہرجنرل سیکرٹری اورریاض احمد پرنس کو سیکرٹری انفارمیشن بنایا گیا جبکہ کالم نگار قاسم علی پرنٹ میڈیا،الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا کے چیف ایگزیکٹو بن گئے ۔دیپالپور کے سیاسی،سماجی و عوامی حلقوں نے نئی باڈی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے سینئر صحافی حاجی محمد اقبال فاروق کی سربراہی میں اتحاد پریس کلب تعمیری صحافت کا ایک نیا دور شروع کرے گا۔

Previous
Next Post »