ریسکیو 1122کو فون سروس فراہم نہ ہوسکی،عوام مشکلات سے دوچار

ریسکیو 1122کو فون سروس فراہم نہ ہوسکی،عوام مشکلات سے دوچار،ایمرجنسی کی صورت میں کال اوکاڑہ یا پاکپتن جا ملتی ہے جن کا رویہ ہتک آمیز ہوتا ہے،اصلاح احوال کیلئے اقدامات کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکومت نے دیپالپور میں ریسکیو 1122تو فراہم کردی مگر دوسال گزرجانے کے باوجود تاحال یہاں پر فون سروس فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ریسکیو 1122والے بروقت زخمیوں کی مدد نہیں کرسکتے عوا م کا کہنا ہے کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں جب ریسکیو 1122کال کرتے ہیں تو وہ کال اوکاڑہ یا پاکپتن جا ملتی ہے جہاں کا عملہ انتہائی بدتمیزی سے پیش آتا ہے اور کال دوبارہ دیپالپور پہنچتے پہنچتے زخمی کی حالت مزید خراب ہوجاتی ہے اور بعض اوقات اللہ کو پیارا ہوجاتا ہے ۔عوام نے حکام بالا سے جلد از جلد اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ 
Previous
Next Post »