دیپالپور میں دو ماہ سے پولیو ویکسین نہیں دی جارہی،عوام پریشان


دیپالپور میں دو ماہ سے پولیو ویکسین نہیں دی جارہی،عوام پریشان،یونین کونسل 105میں نومبر کے بعد ٹیکے نہیں لگائے جارہے پولیو پھیلنے کا خدشہ
تفصیلات کے مطابق دیپالپور کی یونین کونسل نمبر 105کے ویکسی نیٹر امانت علی کی نومبر میں پروموشن کے بعد ان کی جگہ پر کوئی ویکسی نیٹر مقرر نہیں کیا گیا ہے اور اس وجہ سے یونین کونسل 105میں کسی بچے کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے گئے اگرچہ اس کے متبادل کے طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر میں ٹیکے لگوانے کا انتظام ہے مگر وہاں پر تمام خواتین نہیں جاتیں جس کی وجہ سے بچوں کی بڑی تعداد حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہ جاتی ہے اوراس گھمبیر صورتحال کے باعث عوام میں گہری تشویش پائی جارہی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ پولیو ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے جس کا شکار بچہ عمر بھرکیلئے معذوری کا شکار ہوسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت پاکستان نے اس موذی مرض سے چھٹکارے اور ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے ہنگامی پروگرام ترتیب دے رکھا ہے جس کے تحت ہر یونین کونسل کیلئے ویکسی نیٹر مقرر کیا گیا ہے جس کی ہدایات اور نگرانی میں لیڈی ہیلتھ ورکرزگھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی انجیکشن لگاتی ہیں تاکہ بچے پولیو جراثیم سے محفوظ رہ سکیں مگر یونین کونسل 105میں دوماہ سے ویکسین فراہم نہ کرنے سے کئی بچے معذوری کا شکار ہوسکتے ہیں عوام نے محکمہ صحت کے ذمہ داران خصوصاََ سی ای او ضلع اوکاڑہ سیف اللہ وڑائچ اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ اس اہم مسئلہ کی جانب خصوصی توجہ دیتے ہوئے یوسی 105 کیلئے نئے ویکسی نیٹر کی تعیناتی جلد از جلد عمل میں لائیں کہ ورنہ اس غفلت سے کئی بچے پولیو کا شکا ر ہوسکتے ہیں ۔
Previous
Next Post »