منہاج القرآن خواتین ونگ کے زیراہتمام سانحہ قصور پر احتجاجی ریلی

منہاج القرآن خواتین ونگ کے زیراہتمام سانحہ قصور پر احتجاجی ریلی،ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف موثر کاروائی نہ ہونے سے جرائم بڑھے،مقررین تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور میں منہاج القراج خواتین ونگ کے زیراہتمام ننھی پری زینب کے سفاکانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی جبکہ منہاج القرآن کی خواتین رہنماؤں نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی موثر عملداری نہ ہونے کی وجہ سے ایسے حادثات کا پیش آنا معمول بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ قصور میں اس سے قبل جنسی درندگی میں ملوث مکروہ عناصر کو نشان عبرت بنایا جاتا تو آج ہمیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ۔مقررین نے زینب کے قاتلوں کو فی الفور پکڑنے اور انہیں سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔
Previous
Next Post »