ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں پاکستان کی سلامتی ،استحکام اور خود مختاری کے خلاف ہیں,حافظ حسان آزاد

ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں پاکستان کی سلامتی ،استحکام اور خود مختاری کے خلاف ہیں،آرمی چیف کا امریکی دھمکی پر رد عمل قابل تحسین ہے چینیوٹ واقعہ کے ذمہ داروں ،شرپسندوں اور قتل کے فتوے دینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہئے فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے تمام مسالک کے جید علماء کو مل کر جہد مسلسل کرناہو گی ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین ،خطیب مرکز توحیدوسنت جامع ریا ض الجنہ صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی نے جامعہ ریاض الجنہ دیپالپور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف بیتر ہزار شہداء کی قربانیوں کو فراموش کر کے امریکی مکروہ چہرہ پوری قوم کے سامنے آ گیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ سن لے کہ پاکستانی قوم زندہ و جاوید قوم ہے جو اپنے وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے آرمی چیف کا امریکی دھمکی پر رد عمل قابل تحسین ہے پوری قوم پاک فوج اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہے ہمیں کسی امداد کی قطعا کوئی ضرورت نہیں ہم پرامن لوگ ہیں اورپوری دنیا میں امن کے خواہاں ہیں پاکستانی قوم اور پاک فوج کی قیام امن کے لیے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور بھا ئی چارے،اخوت،ھم آہنگی کی تعلیم دیتا ہے کوئی خلاف شریعت و قانون کسی فعل کا مرتکب ہوتا ہے تواس کے خلاف عدالت کے علاوہ کوئی فرد واحد کسی قسم کی کاروائی کا حق نہیں رکھتااس موقع پر مرکزی وائس چیئرمین پاکستان علماء کونسل الحاج قاری محمد شعبان صدیقی،حاجی محمد منصور،صاحبزادہ محمد سلمان صدیقی،حافظ عظیم اشرف،قاری ریاض احمد،حاجی محمد مقصود،مولانا ظفر اقبال اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔
Previous
Next Post »