pfuc appointed qasim ali columnist and feayure writer as organizer south punjab

کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف نے معروف کالم نگار و فیچررائیٹر قاسم علی کو جنوبی پنجاب کا آرگنائز رمقرر کردیا ہے اس موقع پر اتحاد پریس کلب کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے قاسم علی کا کہنا تھا کہ پی ایف یو سی نے مجھ کوجو ذمہ داری سونپی ہے انشااللہ اس کو اپنے قلم کے مثبت استعمال اور اپنی صلاحیتوں سے اس کو پورا کرنے کی حتی الوسع کوشش کروں گا اور میں اس کیلئے چیئرمین پی ایف یو سی اینڈ تحریک میڈیا گروپ جناب شہزاد چوہدری ،صدر فرخ شہباز وڑائچ اور جنرل سیکرٹری نورلھدیٰ کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا انہوں نے کہا کہ پی ایف یو سی کے نمایاں مقاصد میں نئے کالم نگاروں کی حوصلہ افزائی،ان کو لکھنے کے اسراررموز سکھانے کیلئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد اور انہیں لکھنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنا شامل ہیں اور الحمدللہ پی ایف یو سی کے سینئرعہدیداران کی انتھک محنت اور خلوص نیت کے باعث ہماری ملک گیر تنظیم کو ان مقاصد میں خاصی حد تک کامیابی ملی ہے اور پی ایف یو سی کے متعددپروجیکٹس جن میں تحریک میڈیا گروپ اورکالم پوائنٹ نمایاں ہیں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو کئی نئی چہرے متعارف کروائے ہیں اور انشااللہ کامیابیوں و کامرانیوں کا سلسلہ مستقبل میں مزید تیزی سے جاری رہے گا۔
Previous
Next Post »