jashn e azadi program in depalpur 40/D

نامور سکالر پروفیسر ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نے کہا ہے کہ آزادانہ فیصلے ہی حقیقی آزادی کی بنیاد بناکرتے ہیں،چودہ اگست کو ہمیں آزادی ہی نہیں اک نئی شناخت بھی ملی،آج بھی ووٹ کی طاقت سے ہم بہترپاکستان تشکیل دے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دیپالپور کے نواحی گاؤں 40/Dمیں احساس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جشن آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قوموں کی تقدیر ہمیشہ اس کے فیصلے بدلا کرتے ہیں ہمارے آباؤاجداد نے جب یہ فیصلہ کرلیا کہ انہیں ہندو اور انگریز کی غلامی سے نکل کر ایک آزاد ملک بناکررہنا ہے تو قدرت نے بھی ان کی مدد کی اور دنیا کے نقشے پر پاکستان معرض وجود میں آگیا ہمارے بزرگوں کے اس آزادانہ فیصلے کے نتیجے میں ہی ہمیں الگ ملک ہی نہیں ملا بلکہ اک نئی شناخت بھی ملی اورسات کروڑ مسلمان ایک ہی رات میں ہندوستانی سے پاکستانی بن گئے مگر افسوس پاکستان ویسا نہ بن سکا جیسا قائد و اقبال اور ہمارے آباؤاجداد چاہتے تھے تاہم آج بھی ہمیں ہر پانچ سال بعدووٹ کی صورت میں فیصلے کی ایسی گھڑی ملتی ہے جس میں آپ کاکسی دباؤ اور لالچ کے بغیر کیا ہوا درست فیصلہ آپ کامنتخب کیا ہو ابہتر نمائندہ ایک بہترپاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار اداکرسکتا ہے یہ صرف ایک ووٹ کی پرچی نہیں ہوتی بلکہ آپ کا وہ فیصلہ ہوتا ہے جو اگر ہر فرد اپنی مرضی سے کرنا شروع کردے تو ہم پاکستان کو قائد و اقبال کا ملک بنا سکتے ہیں اس موقع پر صدر احساس فاؤنڈیشن ملک مظہر نوازنوناری،ڈاکٹر عادل رشید،قاسم علی اور ظفرسیال نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں میٹرک امتحانات میں بہترین کاکردگی دکھانیوالے بچوں کو شیلڈز بھی دی گئیں۔پروگرام کو عوام نے خوب سراہا اور احساس فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کو بھرپور مبارکباد پیش کی۔

Previous
Next Post »