ریونیو کمپلیکس دیپالپور میں انجمن پٹوایاں و گرداوران کےاحتجاجی سیمینار سے پروفیسرڈاکٹر امجد وحید ڈولہ کا خطاب

ریونیو کمپلیکس دیپالپور میں انجمن پٹواریاں و گرداوران نے احتجاجی سیمینار منعقد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نے کہا کہ پٹواری صرف ریونیو ریکارڈ محفوظ رکھنے اور ریکوری کرنے والے کا نام نہیں بلکہ یہ وہ کردار ہے جو حکومت اور عوام کے مابین رابطے کا بہترین ذریعہ بھی ہے اگر اس محکمہ کو ختم کیا گیا تو حکومت اور عوام کے مابین رابطہ تقریباََ ختم ہوکر رہ جائیگا ضرورت اس امر کی ہے کہ پٹواریوں کوبیروزگار کرنے کی بجائے انکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایاجائے ڈ اکٹرامجد وحید نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں بھی لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کیاگیا ہے مگر اس کے باوجود کسی پٹواری کو فارغ نہیں کیاگیا بلکہ ان کی تنخواہوں اور مراعات میں مزید اضافہ کردیاگیاہے مگر پنجاب میں حکومت ان کو دھڑادھڑ فارغ کررہی ہے جو کہ سخت زیادتی ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہری علاقوں کو کمپیوٹرائزڈ نہ کرنے سے مستقبل میں بڑے مسائل پیدا ہوں گے اس موقع پرڈویژنل صدر انجمن پٹواریاں عمرفاروق ،خلیل الرحمان کاکڑ،سینئر نائب صدر نوید ثقلین، جنرل سیکرٹری ملک محمد سلیم کھوکھر ،ملک غلام نبی کھوکھر اور تحصیل بھر کے پٹواریوں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
Previous
Next Post »