سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے آصف علی زرداری کی تمام کرپشن کیسز میں بریت کے بعد 479ارب روپے کے میگاکرپشن کیس کے مرکزی ملزم سابق وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ایک ماہ کے اندر جناب ڈاکٹر عاصم کو ان کا پاسپورٹ واپس کیا جائے کئی سیاسی حلقے اس کو آئین کی دفعہ 62,63کے خاتمے کیلئے پی پی نواز گٹھ جوڑ کہہ رہے ہیں تاہم یہ سب بعد کی باتیں ہیں تاہم سپریم کورٹ کا حکم سر آنکھوں پر رکھتے ہوئے مجھے کہنے دیں کہ قوم کو دو نئے صادق اور امین مبارک ہوں
Previous
Next Post »