DPO OKARA HASSAN ASAD ALVI HELD A MEETING ABOUT SECURITY ON EID DAYS

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے سب ڈویژنل پولیس افسران سے عید الاضحی کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے کہاکہ شرپسندی اور تخریب کاری کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا امن وامان کی صورتحال کو ہر حال میں برقرار رکھا جائیگا کسی بھی فرد کو لاء اینڈ آرڈر کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اگرکسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی وہ سید ھا جیل جائے گا گورنمنٹ کی رٹ کوہر صورت بحال رکھا جائے گا کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں ہر گز جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی فور تھ شیڈ و ل میں شامل افراد پرکڑی نظر رکھی جائے ڈی پی اوکاڑہ حسن اسد علوی نے مویشی منڈیوں کا جائزہ لیا اور ایس ڈی پی اوزکو ہدایات دیں کہ مویشی چوری کی کوئی واردات رونما نہ ہو انہوں مویشی منڈی کی سیکیورٹی مزیدسخت کرنے کا حکم دیا اور کہاکہ عوام کے مال وجان کا تحفظ اوکاڑہ پولیس کی ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی غفلت لاپراہی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔ 
Previous
Next Post »