حویلی لکھا میں آسمانی بجلی گرنے سے دس سالہ بچہ جاں بحق

حویلی لکھا میں آسمانی گرنے سے دس سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے واقعہ کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ نواحی علاقے دارادونہ کے رہائشی محمد اقبال کا بیٹا محمد عبداللہ حویلی لکھا کی آبادی گلزار والی میں اپنے نانا محمد یوسف کے ہاں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آیا ہوا تھا اور چہارم کلاس کا طالبعلم تھا عینی شاہد نے بتایا کہ گزشتہ روز موسم کی خرابی کے وقت محمد عبداللہ اور اس کا ایک کزن محمد احمد ولد محمد طالب سائیکل پر کھیتوں کے درمیان سے گزررہے تھے کہ اچانک اسی مقام پر آسمانی بجلی گری جس سے عبداللہ اور محمد احمد پانچ سے سات فٹ اوپر جاکر نیچے آن گرے دونوں کو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم محمد عبداللہ جانبر نہ ہوسکا جبکہ محمد احمد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔
بشکریہ 
چوہدری فتح اللہ نواز بھٹہ
(ارسلان منظور(منابھائ
Previous
Next Post »