ڈی پی او ضلع اوکاڑہ کی جانب کی طرف سے ضلع اوکاڑہ میں عید الضحیٰ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدائت

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے طیب سعید شہید پولیس لائنزمیں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئے عیدا لاضحی کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی مسلمانوں کا بڑامذہبی تہوار ہے نماز عید کے ضلع اوکاڑہ میں 877 مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جن میں عید الاضحی کے 12اجتماع کھلے میدان میں ہونگے جن کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا کہ اہم مساجد اور کھلے اجتماعات پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں واک تھروگیٹ اور میٹل ڈی ٹیکٹر کے ذریعے ہر فرد کی مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔تمام اجتماعات کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی نماز عید کے اوقات میں اوکاڑہ شہر کے اہم مقامات پرکوئیک رسپانس فورس کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کے لیے الرٹ رہے گی عیدالاضحی کے موقع پر ضلع اوکاڑہ کے داخلی وخارجی راستو ں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ مساجد ، عباد ت گاہوں ، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر پولیس اہلکاران کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے پولیس افسران واہلکار مرحلہ وائز ڈیوٹی سرانجام دیں گے ایلیٹ فورس اورموٹر سائیکل ا سکواڈ عید کی نماز کے اوقات میں متواتر گشت کریں گے نماز عید کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مسلح اہلکار بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں بھی گشت کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور تفریح گاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی ۔
Previous
Next Post »