دیپالپور میں فلاح انسانیت ایمبولینس کیساتھ خوفناک حادثہ پانچ افراد جاں بحق

دیپالپور کی سرزمین پرحادثات کے حوالے سے خبریں آئے روز منظرعام پر آتی رہتی ہیں خاص طور پر اوکاڑہ دیپالپور روڈ کو خونی سڑک یا قاتل روڈ بھی کہاجاتا ہے جو ہرماہ بیسیوں افراد کی جانیں نگل رہاہے مگر گزشتہ شب قصور روڈ پر ہونے والا خوفناک حادثے کا شمار دیپالپور کے افسوسناک ترین ایکسیڈنٹ کہاجاسکتا ہے میں یہ سوچ کر ہی سخت کوفت میں مبتلا ہوں کہ اس حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین پر اس وقت کیا قیامت گزررہی ہوگی بتایا جاتا ہے کہ بہاولپور کے ایک گاؤں کی خاتون لاہور میں کافی دن زیرعلاج رہنے کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئی تو اس کی اولاد جس میں اس کی بیٹی اور بیٹا دیگر عزیزشامل تھے اس کی نعش کو فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ایمبولینس پربہاولپور واپس لے کر جارہے کہ قصور روڈ پر مظہر آبادکے قریب ایک زیرتعمیربلڈنگ سے سریے اور لوہے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اچانک سڑک پر آنکلی اور بدقسمتی سے تیز رفتارایمبولینس اس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایمبولینس میں موجود نصرت بی بی،شاہدہ بی بی،فوزیہ بی بی اورفیاض احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایمبولینس کے ڈرائیورمحمدعرفان کوشدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ پہنچایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی چل بسا۔دعا ہے کہ اللہ اس حادثے میں جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کی مغفرت فرمائے اور زندہ بچ جانیوالے امتیاز کو جلد از جلد روبصحت فرمائے۔
Previous
Next Post »