نئے بھرتی ہونیوالے اساتذہ کو معروف سکالر پروفیسر ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ کا لیکچر

ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نے نئے بھرتی ھونے والے اساتذہ کو لیکچر دیا انکے لیکچر کا خلاصہ کلام یہ تھا کہ استاد کا کام محض نصاب کی تکمیل کے ذریعے علمی شعور بیدار کرنا نہیں بلکہ شعور کی دوسری اقسام یعنی اخلاقی شعور ,جمالیاتی شعور اور اس کائنات کی حقیقت مطلقہ کا شعور دینا بھی استاد کا کام ہے تا کہ ہمارا بچہ با علم بھی ہو,با اخلاق بھی ہو,با ذوق بھی ہو اور اس کائنات کو پیدا کرنے والی ذات کا بھی ادراک رکھتا ہو. 
ڈاکڑ صاحب نے کہا کہ شعور کی ان چاروں اقسام میں سے اگر استاد نے ایک بھی چھوڑ دی تو وہ ایسے ہی ہے جیسے ہم نے اس بچے کو عمر بھر کے لیے اس شعور سے معذور کر دیا.
Previous
Next Post »