SDO DEPALPUR URBAN SUB DIVISION AWARDED FROM CHIEF LESCO WAJID ALI KAZMI

ایس ڈی او دیپالپور اربن سب ڈویژن میاں طارق بشیر کو ضلع اوکاڑہ کی تیئس سب ڈویژنز میں بجلی چوری،ریکوری ،لائن لاسز ،موبائل کیمرہ ریڈنگ،ٹرانسفارمرز ایل ٹی پروپوزلز وغیرہ میں مثالی کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا علاوہ ازیں دیپالپور کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے بہترین اور تیز تر اقدامات پر بھی انہیں ایوارڈ دیا گیا یہ ایوارڈز انہیں چیف لیسکو سید واجد علی کاظمی کی جانب سے ایک تقریب میں دئیے گئے اس موقع پر اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے میاں طارق بشیر نے کہا کہ بجلی عوام کی امانت ہے اور کسی کو اس میں خیانت کی اجازت نہیں دی جائیگی انشااللہ اپنے محکمانہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی ہے اور نہ ہی آئندہ کروں گا انہوں نے اس ایوارڈ کے ملنے پر دیپالپور کی عوام کا بھی شکریہ اداکیا جنہوں نے واپڈا حکام کیساتھ ہمیشہ تعاون کیا ۔
Previous
Next Post »