اوکاڑہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن متعدد دھرلئے گئے

سٹی سرکل پولیس نے دوران سرچ آپریشن متعدد جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات،افیون ، چرس ، بھنگ اور شراب برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے جبکہ سٹی سرکل پولیس نے غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلوں کو تھانے بند کردیا سٹی سرکل پولیس نے عید سے قبل سینکڑوں افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی اس دوران گرفتار افراد سے تحقیقات کا دائرہ واسیع کر دیاہے ایس ایچ او اے ڈویژن مہر محمد یوسف اور ایس ایچ او بی ڈویژن جاوید خان نے ڈی ایس پی سٹی سرکل کامران ظفرکی سربراہی میں سٹی سرکل کے مختلف علاقوں میں ناکے لگاتے ہوئے متعدد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی اس دوران ایک درجن سے زائد جرائم پیشہ افراد سے چرس ، افیون ،شراب اور اسلحہ برآمد ہوا جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے دونوں تھانوں کی حددو میں متعدد غیر نمونہ موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کر کے ان کے مالکان کے خلاف بھی مقدمات درج کرلیے گئے ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر قیام امن کے لیے اوکاڑہ پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے انہوں نے تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امن وامان کے قیام کے لیے الرٹ ہو کر گشت کریں دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Previous
Next Post »