punjab text book board ne nisab se islam pakistan aur afwaj e pakistan k mazameen khatam kr diay

آج کل یہ خبر بہت زوروشور سے سوشل میڈیا پر گردش میں ہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے پہلی سے پانچویں جماعت کی نصابی کتب سے اسلام ،پاکستان اور افواج پاکستان سے متعلقہ مضامین کو خارج کردیا ہے اور مینار پاکستان سمیت کئی تصاویر کو بھی ختم کردیا گیا ہے اس ضمن میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ جنگ ستمبر کے ہیرو راجہ عزیز بھٹی کا سبق نکال کر کسی امریکی ہیرو کو اس جگہ پر شامل کردیا گیا ہے اسی طرح کی کچھ اور بھی خبریں ہیں اگر یہ حقیقت ہے تو ن لیگ اپنے پاؤں پر آپ کلہاڑی مارنے جارہی ہے پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور افواج پاکستان نے ہمیشہ اپنے لہو سے اس وطن کی آبیاری کی ہے اگر ایسی کوئی کوشش کی گئی تو عوام اس پر بھرپور احتجاج کریں گے
Previous
Next Post »