دیپالپور میں نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی متعدد ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ حسن اسد علوی کی ہدایت پر ضلعی پولیس اور محکمہ انہار کا نہری پانی چوری کرنے والے پانی چوروں کے خلاف آپریشن درجنوں پانی چور گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد پولیس نے پانی چوری کا سامان تحویل میں لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی سے کسانوں کے وفد نے ملاقات میں بتایا تھا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں متعدد با اثر زمیندار نہری پانی چوری کرتے ہیں جس کی وجہ سے چھوٹے کسانوں اور کاشتکاروں کاا ستحصال ہو رہا ہے جس پر حسن اسد علوی نے نوٹس لیتے ہوئے تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی پی او ز کو پانی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی جس پر ضلعی پولیس نے سی آئی اے سٹاف اوکاڑہ کے انچارج طاہر وحید جٹ اور محکمہ انہار کے افسران سے مل کر ’’بھلے کے‘‘برتھ گڑھ،متیھلہ ٹھاکر کا،مہتاب گڑھ ،علی کہ روہیلہ اور مسن کا سمیت دیگر مقامات پر رات گئے آپریشن کیا اس دوران پولیس نے درجنوں پانی چوروں جو کہ انڈر گراؤنڈ پائپ لگا کر پانی چوری کر رہے تھے ان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا پولیس نے پانی چوروں کے قبضہ سے استعمال ہونے والا سامان اور اسلحہ بھی برآمد کیا سی آئی اے انچارج طاہر وحید جٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سے تحقیقات جاری ہے جبکہ مزید پانی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ڈی پی او حسن اسد علوی نے پانی چوروں کے خلاف کارروائی پر پولیس پارٹی کو شاباش بھی دی بصیر پور کے علاقہ میں پانی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی پر علاقہ کے رہائشی چھوٹے زمینداروں اور کاشتکاروں نے ڈی پی او حسن اسد علوی اور پولیس پارٹی کے حق میں ریلی نکلالی خوشی کا اظہار کیا اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے ۔
Previous
Next Post »