depalpur k awam qasabon k hathon lutnay lagay,دیپالپور کے قصائی عوام کی بھی کھال اتارنے لگے

دیپالپور میں قصابوں کے ہاتھوں عوام دونوں ہاتھوں سے لٹنے پر مجبور ہیں عوام کاکہنا ہے کہ قصاب حضرات سے گوشت کا ایک تو وزن کبھی پورا نہیں ہوتا دوسرا یہ کہ سرکاری ریٹ سے بھی بیس روپے کا بورڈ لگاکر بیمار و لاغر مرغیاں گاہکوں کو تھمادی جاتی ہیں سابق اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد خان کھچی نے اپنے دور میں تمام قصابوں کوکمپیوٹرائزڈ باٹ رکھنے کی ہدائت کی تھی کہ مگر ان کاتبادلہ ہوتے ہی یہ معاملہ بھی ٹھپ ہوگیا اس کیساتھ ساتھ شہری علاقوں میں جگہ جگہ قصابوں کے پھٹے دوکانداروں اور عوام کیلئے انتہائی بدبو کا باعث بنتے ہیں کیوں کہ اپنے پوائنٹ پر صفائی کا بھی مناسب انتظام نہیں کیاجاتا جس کے باعث عوام بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جبکہ اس ساری زیادتی کے دوران انتظامی مشینری بالکل مدہوش نظر آتی ہے اور کبھی کسی سرکاری عہدیدار کی جانب سے اس پر نوٹس نہیں لیا گیا عوام نے اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور عابدحسین بھٹی اور ڈی سی اوکاڑہ صائمہ احد چیمہ سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کے اقدامات کئے جائیں۔
Previous
Next Post »