اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور عابد حسین بھٹی نے ایام عید قرباں کے دوران تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں

اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور عابدحسین بھٹی نے تحصیل بھر میں قائم بکرمنڈیوں کے دورے کئے اس موقع پرانہوں نے منڈی انتظامیہ کو صفائی ستھرائی اور سپرے کرنے کی خصوصی ہدایات دیں علاوہ ازیں اتحاد پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیررجسٹرڈ تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی انہوں نے بتایا کہ عید کے دنوں میں تمام صوبائی محکمہ جات کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور اس دوران سڑکوں کے کنارے سری پائے بنانے اور جلانے والوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کے خلاف دفعہ 144کے تحت کاروائی کی جائیگی۔
Previous
Next Post »